بھٹکل:16/ جولائی(ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے 2016میں جاری کردہ" ٹیکس اعلانیہ" ،ٹیکس ادا کرنے والوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے ، ٹیکس معاملات سے جڑے تمام افراد ہوں یا ادارے متعلقہ اعلانیہ سے بہتر استفادہ کریں، اس بات کی اپیل محکمہ ٹیکس کے ایڈیشنل کمشنر آر این سدپاجی نے کی۔
وہ یہاں گروسدھیندراکالج ہال میں منعقدہ ’’ٹیکس اعلانیہ منصوبہ 2016‘‘کے جانکاری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت جو بھی جائیداد کا اعلان کیا جاتاہے اس کو کہیں بھی ثبوت کے طورپر استعمال نہیں کیا جاسکتا، محکمہ تمام جانکاریوں کو خفیہ رکھے گا، ٹیکس اداکرنے والوں کی طرف سے دی جانے والی جانکاری کو کسی بھی حالت میں اس تعلق سے پوچھ تاچھ نہیں ہوگی۔ جو رقم ٹیکس کے طورپر اد ا کی گئی ہے اس کی اصل نہیں پوچھی جائے گی۔ پچھلے کسی بھی سال میں ظاہر کئے بغیر یوں ہی باقی رہنے والی جائیداد یا اس کی کوئی بھی شکل کاٹیکس منصوبے سے اطلاق ہوگا۔ ٹیکس ادا کرنے والے 143، 147،153اے دفعہ کے تحت جن افراد یا اداروں کی پوچھ تاچھ چل رہی ہے وہ اس منصوبے کے تحت اپنی جائیداد کا اعلان نہیں کرسکتے۔ اگر کسی جائیداد کی حیثیت کے متعلق فیصلہ باقی ہے تو ان سالوں کے ٹیکس کو بھی اس منصوبے کے تحت اعلان نہیں کرسکتے۔ انہوں نےعوام کے لئے عوام سے منتخب ہوئی حکومت کی طرف سے تشکیل دئیے جانے والے منصوبہ جات کا بہتر نفاذ کے لئے عوامی تعاون لازمی ہونے کی بات کہی۔ ٹیکس افسران نندن آئینگل، پرمیشور، بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پربھو، شری نواس پڈیار وغیرہ وموجود تھے۔ کرشنانند یاجی نے استقبال کیا تو منجوناتھ پربھو نے شکریہ اداکیا۔